ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی ناگالینڈ اسمبلی انتخابات نہیں لڑنے کے اعلان سے پیچھے ہٹی،کیتھوکوبھی کیامعطل

بی جے پی ناگالینڈ اسمبلی انتخابات نہیں لڑنے کے اعلان سے پیچھے ہٹی،کیتھوکوبھی کیامعطل

Wed, 31 Jan 2018 13:03:24    S.O. News Service

کوہیما، 30 جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ناگالینڈمیں ایک ڈرامائی واقعہ میں آج بی جے پی نے27 فروری کو اسمبلی کے انتخابات نہیں لڑنے کے تمام پارٹیوں کے اعلان سے انکار کردیا اور کہاہے کہ پارٹی کی مرکزی قیادت اس مسئلے پر فیصلہ کرے گی۔ بی جے پی نے اپنے ایگزیکٹو کونسل کے رکن کیتھو سوپاتری کو بھی معطل کردیا تھا، جنہوں نے کل اس مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیا تھا۔ناگالینڈ پیپل فرنٹ، بی جے پی،کانگریس سمیت11 سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ اسمبلی کے انتخابات نہیں لڑے گی،ناگالینڈ سیاسی مسائل کو حل کرنے کے لیے قبائلی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے مطالبے سے متفق ہوتے ہوئے یہ فیصلہ کیاتھا۔ریاستی پارٹی کے سربراہ ویساسولی لونگو نے کہاہے کہ ہم نے اجلاس میں شمولیت اختیار کرنے کے لئے دو پارٹی رہنماؤں کو اختیار کیا تھا، لیکن ان سے یہ بھی کہاہے کہ اگر انتخابات کے سلسلے میں کچھ بھی ہو تو پارٹی کے قومی رہنماؤں کو بات چیت کرناچاہیے۔انہوں نے کہاہے کہ چونکہ کھیتو نے مرکزی لیڈروں رابطہ کئے بغیر دستخط کئے ہیں ، اسی وجہ سے انہیں معطل کر دیا گیا ہے۔


Share: